اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 75پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 13 feb
psx 13 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی تیزی کے بعد آج پھر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 75.69 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 455.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 40 ہزار 531 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 102 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاتاہم کاروبار کے اختتام پر 75.69 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 455.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 39.58 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 653.35پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 53.25 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 256.09 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور نڈیکس میں 816.67 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پربند ہواتھاجس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔

ایم ایم سیکیورٹیز کے سینئر ایکویٹی سیلز آفیسرمحمد عمران علوی کا کہنا تھا کہ آج کی کمی سیمنٹ اور آئل کے شعبوں کے شیئر زکی فروخت کی وجہ سے دیکھنے میں آئی، ان کا کہنا تھا کہ تقریباًتمام سیمنٹ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم ڈی جی کے سی سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ایم ایل سی ایف، چیراٹ سیمنٹ، ڈنڈوت سیمنٹ ، فوجی سیمنٹ، لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاجبکہ تیل کی تلاش اور تیل و گیس کے شعبوں کےبھی حصص میں کمی دیکھنے میں آئی۔

Related Posts