اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان، 126 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 24 jan
psx 24 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 126.08 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 633.03 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج جمعے کو گزشتہ روز کے مقابلے مثبت رجحان دیکھا گیا اور آغاز میں مندی کے بعد مارکیٹ کا اختتام 126.08 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 633.03 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

دوسری جانب کے ایس کی 30 انڈیکس 78.31 پوائنٹس کے اضافے سے 19 ہزار 806 .85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 73.37 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار 529 .89 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ آٹے کے بحران اور دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باعث رواں پورے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

Related Posts