پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی ، 1165.51 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 9 jan
PSX 9 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 1165.51 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 523.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے شروع ہونی والی تیزی اختتام تک برقراررہی جس کے باعث 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی، کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 1165.51 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 523.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس588.04 پوائنٹس کے اضافے سے 19 ہزار659.38 کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 643 .81 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار 654.66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دن بھرمجموعی طور پر 366کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔303 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ51کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ تیزی کے باعث مارکیٹ میں 2عشاریہ74فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

گزشتہ روز ایران امریکا کشیدگی اور عراق میں امریکی سفارتخانے پر ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر دیکھے گئے تھے اور 100 انڈیکس546.91 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر آگئی تھی۔

Related Posts