کراچی، اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈاکوگرفتار، 2 فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پولیس موبائل پر گولیاں لگیں۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت عامر عرف یاسر عرفات پنجو کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور 10 ہزار روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال چوری شدہ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی تاکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں ظلم کی انتہا، بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد

Related Posts