ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن کھلاڑی آج پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن کھلاڑی آج پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن کھلاڑی آج پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے سری لنکن کھلاڑی آج بورڈ ہیڈ کوارٹرز سے پاکستان کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جبکہ تین ون ڈے میچز شہر قائد میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان روانگی کا شیڈول گزشتہ روز جاری کیا گیا  جس کے مطابق آج روانگی کے بعد مہمان ٹیم کا آفیشل فوٹو گراف لیا جائے گا اور کپتان میڈیا سے پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ سری لنکن ٹیم آج شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ اتوار کے روز ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز کھلاڑیوں نے آرام کیا اور گزشتہ شب لاہور سے کراچی پہنچ چکا ہے جبکہ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو تربیت دی گئی اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت کھیل کے تمام شعبوں میں ٹپس دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

آج پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے آرام کا دن ہے۔ اگلے روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے سری لنکن ٹیم تربیت شروع کرے گی جبکہ پاکستانی ٹیم کا تربیتی سیشن شام 6 بجے شروع ہوگا۔

جمعرات کے روز 2 بجے ٹریننگ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی جس میں ون ڈے کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی جس کے بعد سری لنکن کپتان بھی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز جمعے کے روز 3 بجے ہوگا اور پہلے ایک روزہ میچ میں  ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی کھلاڑی مہمان ٹیم  کے خلاف  کھیل پیش کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد کا نیشنل اسٹیڈیم ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے دس سال کے بعد تیار کیا گیا  جبکہ  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی پریکٹس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لیے بھرپور تیاری کی جبکہ اس دوران کھلاڑیوں کو عملی تربیت کے ساتھ ساتھ لیکچرز بھی دئیے گئے۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے تیار

Related Posts