سونگ ہائی کیو اور جیون یو بین کی ”ڈارک ننز“ کب ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورین فلم اسٹارز سونگ ہائی کیو اور جیون یو بین نے ”ڈارک ننز“ کیلئے عکس بندی کا کام شروع کردیا ہے جو سسپنس اور تجسس سے بھرپور ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کورین فلم انڈسٹری وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کر رہی ہے۔ 2015 کی مافوق الفطرت خوف و تجسس پر مبنی فلم دی پریسٹس سے متاثر ہو کر فلمساز کوون جے نے اسی کہانی کو خواتین پر مرکوز کرکے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلم کی کہانی

پریسٹس کے ساتھ ڈارک ننز کا پلاٹ بھی ایسی عبادت گزار خواتین (ننز) کے گرد گھومتا ہے جو بد روحوں کے قبضے سے جواں سال لڑکے کو چھڑانے کی کوشش کرتی ہیں جس کے دوران خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ

کاسٹ کی بات کی جائے تو سونگ ہائی کیو جن کو گلوری ایکٹریس کا نام دیا گیا ہے، جوانیا کا کردار نبھاتے ہوئے بدروحوں کے چنگل میں پھنسے لڑکے کی زندگی بچانے کیلئے جان لڑاتی بھی نظر آئیں گی۔

نیٹ فلکس سیریز ونچینزو سے شہرت حاصل کرنے والی جیون یو بین سسٹر مائیکلا کے کردار میں نظر آئیں گی جن کا سسٹر جوانیا کے متعلق تجسس انہیں خوف کی دنیا میں دھکیل دیتا ہے جہاں وہ ان کی مدد کرتی ہیں۔

سویٹ ہوم کے اداکار لی جن ووک فادر پاؤلو ، بلڈ ہاؤنڈز کے ہیو جون ہو فادر اینڈریا اور ننھے اسٹار مون وو جن  جوان لڑکے کا رول نبھائیں گے۔

ریلیز کی تاریخ

تاحال فلم کی ریلیز کی کوئی آفیشل تاریخ سامنے نہیں آئی تاہم 22 فروری کو فلم کیلئے عکس بندی شروع کردی گئی تھی۔ فلم جلد ہی منظرِ عام پر لائے جانے کا امکان ہے۔ 

Related Posts