کانگو میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کانگو میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید
کانگو میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، المناک حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ ٹاسک انجام دیے، پاکستانی اہلکاروں نے لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے۔

آئی ایس پی آر جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں، پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو این امن مشنز میں فروغ امن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پاک فوج کے 4 جوان شہید

کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجیوں کی شہادت پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی عالمی امن کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Related Posts