دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، پاک فوج کے 4 جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، 4فوجی جوان شہید
دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، 4فوجی جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاک فوج نے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران جھڑپ میں 4جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 23 اور 24 مارچ کی درمیان ی شپ داخل ہونے کی کوشش کی، دراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر موثر نگرانی اور فوری ردعمل کی وجہ سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گردوں نے ناکامی پر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں بہادری سے لڑتے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار وجاہت عالم، شیخوپورہ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی سجاد عنایت شامل، جبکہ سپاہی مقبول اورا سکردو کے رہائشی 22 سالہ سپاہی سجاد علی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں پاک فوج کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، پاک فوج دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی مادر وطن کیلئے قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts