کورونا وائرس نے سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Minister ghulam Murtaza Baloch dies due to coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز تک نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

اہل خانہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کی تصدیق کردی ہے ،مرتضیٰ بلوچ گڈاپ ٹاؤن کے ناظم بھی رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ چند روز میں انتہائی تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عید سے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ بھی کورونا وائرس کے سبب جان گنوا چکے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے دس سے زائد اراکین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76ہزار 398 ہوچکی ہے جبکہ اب تک سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونیوالا صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 29 ہزار 647 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کھولنے کا نتیجہ، لاہور میں 6 لاکھ 7 ہزار 8 سو افراد کورونا کا شکار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

Related Posts