لاک ڈاؤن کھولنے کا نتیجہ، لاہور میں 6 لاکھ 7 ہزار 8 سو افراد کورونا کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona cases reach 67,800 in lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ  پنجاب کو بھجوائی گئی ایک سمری میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 6 لاکھ 7 ہزار 8 سو افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی جانیوالی ایک مبینہ سمری سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں لاہور میں 6 لاکھ 7 ہزار 8 سو افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس مبینہ سرکاری سمر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کے وباء کا شکار ہونے کے حوالے سے اطلاع دینے کے ساتھ محکمہ صحت نے ان متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

اس سمری کے مطابق لاک ڈاؤن کھولنے کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اس وقت لاہور کا کوئی علاقہ کورونا سے محفوظ  نہیں ہے اور مقامی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس اور متضاد دعوے

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں  میں ضعیف العمر افراد کی تعداد زیادہ ہے ، سمری میں حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

corona cases reach 67,800 in lahore

corona cases reach 67,800 in lahore

corona cases reach 67,800 in lahore

 

 

Related Posts