سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 3ایجوکیشن ڈائریکٹر زکو معطل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Local Government Department logo

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے شہر کی 3ڈی ایم سیزکے ایجوکیشن ڈائریکٹر زکو معطل کردیا ، معطل ہونے والے ڈائریکٹر زمیں عبدالخالق ڈی ایم سی ویسٹ، شیر علی ایسٹ اور اسیلم خان ڈائریکٹر ایجوکیشن سینٹرل شامل ہیں۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ان افسران کو مشکوک سروس ریکارڈ اور غیر قانونی ترقیوں کے الزام میں معطل کیا گیا ہے، دوران معطلی ڈسٹرکٹ سینٹرل سے اسلم خان، بلدیہ شرقی میں شیر علی اور بلدیہ غربی میں عبدالخالق کاہیڈ کوارٹر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ہوگا،معطل افسران کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی غلط فہمی کے باعث بلا جواز معطل کیا گیا ہے

واضح رہے کہ ان تینوں معطل ڈائریکٹرز میں سے عبد الخالق گزشتہ 2 سال سے زائد عرصہ سے زیر عتاب تھے اور ان کی تنخواہ بھی ڈی ایم سی ویسٹ سے بند تھی جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار تھے،اب جبکہ گزشتہ چند ماہ قبل انہیں عدالت عالیہ کے سخت اور واضح احکامات پر ڈی ایم سی ویسٹ نے بحال کیا ہے اور تنخواہ ملنا شروع ہوئی ہے تو انہیں بھی دیگر 2 افسران کے ساتھ معطل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے غیر قانونی احکامات صادر کرنا شروع کردیئے

یاد رہے کہ اس سے قبل جعلی حکم نامے پر انہیں ہٹانے کی بھی ناکام کوشش کی گئی تھی تاہم ڈائریکٹر ایجوکیشن عبد الخالق نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست لگائی تھی جس کے بعد ڈی ایم سی افسران نے اس حکم نامے کوجعلی قرار دے دیا تھا۔

https://mmnews.tv/urdu/secretary-sindh-local-government-board-started-issuing-illegal-orders/

ڈی ایم سی ویسٹ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کا کہنا ہے کہ عبدالخالق اپنی معطلی پر توہین عدالت کی درخواست لگا سکتے ہیں اور اس پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی عدالت سے سرزنش بھی ہوسکتی ہے تاہم اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن ویسٹ عبدالخالق سے رابطہ کرنا چاہا مگر ان سے فون پر رابطہ نہ ہوسکا۔

Related Posts