سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے غیر قانونی احکامات صادر کرنا شروع کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے غیر قانونی احکامات صادر کرنا شروع کردیئے
سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے غیر قانونی احکامات صادر کرنا شروع کردیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا شروع کردیا۔ غیر قانونی احکامات جاری کرنے لگے۔

گریڈ 18 کے عہدے ڈائریکٹر آوٹ ڈور ایڈ ورٹائز منٹ پر گریڈ 17 کے راجہ خان بوزدار کو او پی ایس قائم مقام ڈائریکٹر آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی تعینات کردیا گیا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مورخہ 14 دسمبر 2020 کو لیٹرنمبر No.SLGB/SCUG/AO/Admin-I/GEN/2020/405جاری کیا ہے جس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن نمبر 121 کی زیلی شق نمبر (4)اور(5)کا حوالہ دیا گیا ہے۔

جس میں ایک کونسل ملازم کو دوسری کونسل میں تبادلہ اور تقرر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم اس میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلے کا اختیار موجود نہیں ہے۔دوسری طرف جس شق کا حوالہ دیا گیا ہے اس میں نچلے گریڈ کے افسر کو بالا گریڈ پر آوٹ پے اسکیل تعینات کرنے کا بھی اختیار موجود نہیں ہے۔

دوسری طرف سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ نے مختلف پٹیشنز میں او پی ایس تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا، اس کے باوجود راجہ بوزدار کوجو کہ میونسپل کمیٹی روہڑی کے ملازم ہیں جو نہ تو کراچی ڈویژن کا ضلع ہے نہ ہی اس کا بلدیہ شرقی سے تعلق ہے۔

اس کے باوجود اس کی تعیناتی میونسپل کمیٹی روہڑی سے کراچی کے ضلع شرقی میں کردی گئی ہے، جبکہ بلدیہ شرقی کے کئی افسران تعیناتی کے منتظر ہیں جنہیں نظر انداز کر کے دوسرے ضلع کے کونسل ملازم کو کراچی کے ضلع میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس صورتحال سے بلدیہ شرقی کے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایک عرصہ تک ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی میں ایک سینئر افسر کو 2 سال قبل ہٹا کر پہلے کے ایم سی کے ایک افسر کو لگایا گیا پھر دیگر اضلاع سے افسران کے تبادلے یہاں کیے جاتے رہے ہیں۔

تاہم سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ان سینئر افسران کو نظر انداز کر کے دوسرے اضلع سے افسران کو تعینات کر رہا ہے اور وہ بھی او پی ایس جو کہ سراسر خلاف ضابطہ اور عدالتی احکامات کے خلاف ہے۔

Related Posts