سندھ ہائیکوٹ کا لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تفتیشی حکام پر برہمی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پورشنز بنانا کراچی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سندھ ہائی کورٹ
پورشنز بنانا کراچی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سندھ ہائی کورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کارکن سمیت متعدد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرتفتیشی افسران پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اداروں کو لاپتہ افراد بازیاب کرانے کا حکم دیدیاہے۔

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کارکن سمیت متعدد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ ایم کیو ایم کارکن فہیم کابھائی عدالت میں جذباتی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فہیم کو25 مئی 2015 کو کلفٹن سے اٹھایا گیاتھا۔ فہیم کی بیٹی دو سال کی تھی جو اب 8 سال کی ہوگئی۔ بتائیں، فہیم کی بیٹی کو کیا جواب دیں۔

اہل خانہ کو جواب دینا مشکل ہوگیاہے۔ سب کو معلوم ہے بھائی کو کس نے اٹھایا۔ یہ سرکاری افسران بھی سب کچھ جانتے ہیں۔ میں بھی بتا دوں مگر باہر نکل کر غائب ہو جاؤں گا۔6 سال سے کچھ نہیں ہو رہا۔

میرے بھائی کا تعلق ایم کیو ایم سے ضرور ہے مگر کسی سرگرمی میں نہیں تھا۔ آج تک میرے بھائی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ عدالت تفتیشی افسران پر برہم ہوگئی۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ لوگ سالوں سے اپنے پیاروں کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی حکام کو آخری مہلت دیتے ہوئے وفاقی اداروں کو لاپتہ افراد بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں: گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی،حلیم عادل شیخ

Related Posts