گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی،حلیم عادل شیخ
گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 13 سال میں کراچی شہر کو ایک بس نہیں دی، گرین لائن بسیں اکتوبر میں کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

اپنے وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق کا اس پیکیج کے تحت کام مکمل ہوچکا ہے، گٹر، کچرے، صفائی کا کام بھی شہری حکومت سے لیکر وزیراعلی کے ماتحت ہے، ایک بوند پانی بھی بلاول کی حکومت کراچی کو نہیں دے سکی۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑی سی حیا اور شرم آنی چاہیے، بلاول ہاؤس میں جب شعلے جل رہے تھے تو اسے بجھانے بھی وزیراعظم کی فائر بریگیڈ آئی تھی، کراچی کے گٹروں پر اب وزیراعلیٰ کے ساتھ بلاول کی بھی تصاویر لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری خوشامد کے بجا ئے اپوزیشن کے ساتھ دورہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے روزگار کے نام پر اداروں میں جعلی بھرتیاں کیں۔

آج ادارے عوامی مفادات کی بجائے زبردستی کے بھٹو خاندان کے غلام بنے ہوئے ہیں،کراچی کی عوام ٹھگز آف لاڑکانہ کو پہچان چکے ہیں،پیپلزپارٹی نے شہر کراچی کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ، بدحالی کا دوبارہ تحفہ دیا۔

کراچی کے نالوں پر سندھ حکومت اپنا کام کرنے میں ناکام رہی، وفاقی حکومت نے پہلی بار ترقیاتی کام خود کراچی میں کرائے ہیں، شہر میں گلیوں، روڈوں، سیوریج کا کام وفاقی فنڈ سے ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی چیئرمین سے جعلی دوروں کی ہی امید رکھی جاسکتی ہے،حلیم عادل شیخ

Related Posts