بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کیلئے عید پیکیج جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh govt released eid package for benazir card beneficiaries

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کے لئے عید پیکیج جاری کردیا ،محکمہ زکواۃ و عشر سندھ نے 18 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کردیئے۔

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشرسہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ 94934 بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو 18 کروڑ روپے سے زائد جاری کر دیئےہیں۔

بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو فی کس 2 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں، محکمہ زکواۃ سندھ نے عید پیکیج کی رقم مستحقین کےاکاوَنٹس میں ٹرانسفرکردی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت مستحقین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو بھی ریلیف دے

صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ بے نظیرمعاونت کارڈ کے زریعے متعلقہ بینک سےرقم نکلوا سکتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر زکوۃ کی تقسیم کو مزید آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔

Related Posts