حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt extends Rangers' special powers for 90 days

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی ہے۔

رینجرز کے خصوصی اختیار میں توسیع سے متعلق سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیاہے۔

رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 5 کے تحت اختیارات دیئے گئے تھے جس کے مطابق رینجرز کو چھاپہ مار کارروائی اور ملزموں کی گرفتاری کا اختیار حاصل تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی سال سے رینجرز موجود ہے اور رینجرز کی کاوشوں وقربانیوں کی بدولت کی کراچی میں امن وامان کی بحال ہوا ہے۔

چند سال قبل کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی، گینگ وار، دہشت گردی اور دیگر جرائم کے باعث کراچی کا امن وسکون برباد ہوچکا تھا۔

مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کی شہریوں سے پولیس اور رینجرز کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل

رینجرز کی مسلسل کاوشوں  اور ٹارگٹڈ آپریشنز کے باعث آج شہر قائد میں امن قائم ہے اسی وجہ سے سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہے تاکہ شہر قائم امن سکون برقرار رہ سکے۔

Related Posts