کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC decides to extend Corona sanctions till April 13

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا  پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے لاک ڈاؤن میں عوام پر عائد مختلف پابندیوں کو مزید 1 ماہ تک جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا  جس کے تحت تعلیمی ادارے، پارکس اور عوامی مقامات 15 اگست تک بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں شادی بیاہ اور جلسے جلوسوں سمیت تمام تر تقاریب میں عوام کے اجتماعات اور سندھ سے دیگر صوبوں میں آمدورفت کیلئے ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عوام صرف کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی خریداری کرسکیں گے جبکہ دیگر تمام تر دکانیں اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

یکم جولائی کو جاری کردہ حکم نامے کے تحت  لاک ڈاؤن کی  پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع کردی گئی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کردی

Related Posts