سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کردی، نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مائیکرواوراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مائیکرواوراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پابندیوں میں 15جولائی تک توسیع کردی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تعلیمی ادارے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 15 جولائی تک بن رکھے جائیں گے، اس کے علاوہ بیوٹی پارلرز بیوٹی سیلون پرپابندی عائد رہے گی۔

دوسری جانب صوبے بھر میں سیاسی، سماجی، مذہبی، عوامی اجتماعات اور تقاریب پر پابندی ہوگی، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما گھر، تھیٹر، تفریحی و سیاحتی مقامات، انڈور اسپورٹس کلب، جم، کھیلوں کے ٹورنامنٹس پر پابندی عائد رہے گی،مزارات پر اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی، جب کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر 15جولائی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جبکہ عوام کو اسپتالوں میں مریضوں کو داخل کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Related Posts