سندھ حکومت کا 3 ہزار ایکڑ رقبے پر پام کی کاشت کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh cabinet

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت کا 3 ہزار ایکڑ رقبے پر پام کی کاشت کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 23 فروری کی صبح طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پام کی کاشت کے حوالےسے منصوبے پر غور کیا جائیگا، محکمہ جنگلات کی زمین سے متعلق حتمی فیصلہ بھی سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 سے 4 ارب ڈالر پاکستان پام آئل کی درآمدات پر خرچ کرتا ہے منصوبے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:لوگ بھوکے مررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، شازیہ مری

3 ہزار ایکڑ زمین محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے اور محکمہ ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ زمین کا انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پام کی کاشت کا نیا منصوبہ شروع کرے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں 50 ایکڑ رقبے پر پام کی کاشت کی گئی تھی جو انتہائی کامیاب رہی، نجی شعبے کے اشتراک سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام کی کاشت مزید بڑھائی جائےگی، محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا کہ ساحلی علاقوں کو پام کی کاشت کے لیے استعمال کیا جائے۔

Related Posts