لوگ بھوکے مررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، شازیہ مری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shazia Marri criticizing the PTI government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر 25 سے زائد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ  قابل مذمت ہے، لوگ بھوکے مررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے ایک ہی ہفتے میں بجلی کی دو مرتبہ قیمت بڑھائی ہے اور اب مزید 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی خبریں سن رہے ہیں جو کہ غریب عوام کے اوپر ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے ایسے عوام دشمن فیصلوں کو پی پی پی مسترد کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار اور ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی کی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

مرکزی اطلاعات سیکریٹری نے کہا کہ عمران خان نیازی کی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور تباہی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور بی روزگاری سے عوام تنگ آ چکی ہے۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کے ماضی میں عوام کے ساتھ مہنگائی پر کنٹرول سے متعلق کئے گئے سارے دعوے اور وعدے جھوٹ پر مبنی تھے جن پر تبدلی سرکار یو ٹرن لے چکی ہے۔

مزید پڑھیں:این اے75 کے نتائج تبدیل کئے توسخت ردعمل سامنے آئیگا، مریم نواز کی وارننگ

انہوں نے کہا ہولناک مہنگائی کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت ابھی بھی عوام کو کہہ رہی ہے کہ گھبرانا نہیں ۔

شازیہ مری نے کہا کہ مہنگی بجلی، گیس کا بحران اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے انکی نااہل اور کرپٹ حکمرانی کے ثبوت ہیں اور سلیکٹڈ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا شامل ہی نہیں ہے ۔

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ حکومتی معاشی بہتری کے دعوؤں کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے ؟ اور پی ٹی آئی حکومت سے عوام یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کہاں ہیں 50 لاکھ گھر اور 1کروڑ نوکریاں؟ جس کا عمران نیازی نے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کا طوفان بر پا کرنے والوں کی واپسی کا وقت آگیا ہے اور بہت جلد عوام اس نالائق حکومت کو مسترد کرکے گھر بھیج دیگی ۔

Related Posts