کراچی میں پراپرٹی ٹیکس سروے پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to start property tax survey project in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بین ہسینی نے ملاقات کی، ایجوکیشن سیکٹر پر تفصیلی تبادلہ خیال، اسکولوں میں مسنگ فیکلٹیز کی خریداری کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بین ہسینی کی ملاقات میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری شریک ہوگئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ ایک بہترین شراکت ہے، کراچی میں شدید بارشوں کے بعد شہر کی ڈرینج اسٹڈی این ای ڈی یونیورسٹی سے کروا رہے ہیں اس میں سندھ حکومت کو ورلڈ بینک کی مدد کی ضرورت ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سال 2020 دنیا میں اچھا نہیں رہا، 2020 میں کوویڈ 19 اور شدید بارشوں سے تباہی ہوئی، ڈیٹیلڈ ڈیزائننگ یلو لائن کی مکمل ہونے والی ہے، ہم نے کراچی میں پراپرٹی ٹیکس سروے پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یلو لائن بہت ہی اہم پروجیکٹ ہے، کراچی میں 2 بلین روپے پراپرٹی ٹیکس جمع ہوتا ہے جو لاہور کی ریورٹ سے بھی کم ہے، پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری بڑھانے سے لوکل باڈیز کو بڑی سپورٹ ملے گی۔

ہم ورلڈ بینک سے حیدرآباد سٹی کا بھی پراپرٹی سروے کروانا چاہتے ہیں، کراچی میں اگلے دس سالوں میں 10 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شہر کی شکل تبدیل ہوجائے گی، ورلڈ بینک کی مدد سے پانی، نکاسی آب، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کے مسائل ہوجائینگے۔

مزید پڑھیں:سندھ کی 9 یونیوسٹیوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایل بی او ڈی کی ری ڈیزائننگ کرنے جا رہے ہیں، سندھ حکومت کو ایل بی او ڈی کی ری ڈزائن کرنے میں ورلڈ بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ کی ضرورت ہوگی جس پرورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کروائی۔

 

Related Posts