اپوزیشن کااحتجاج کام نہ آیا،سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیم بل منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدار ت ہونےوالےاجلاس میں بلدیاتی ترمیم بل منظور ہونے کے اعلان کے بعد اپوزیشن اراکین نے شورشرابہ شروع کردیا جبکہ گورنرسند ھ کی جانب سے بھی بل پر اعتراض اٹھایاگیا۔

سندھ اسمبلی کےاجلاس کےدوران اپوزیشن کی جانب سے شیداحتجاج اور اسپیکرڈائس کا گھراؤ کیا گیا توارکین میں تلخ کلامی ہوگئی، جس پر اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا،اپوزیشن اراکین کی جانب سےبل کی کاپیاں پھاڑدی گئیں اوربل نامنظورکے نعرےبھی لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو احتساب سے بھاگنے نہیں دینگے، حمز ہ شہباز

بل کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں ٹاؤن بنائے جائیں گےاور ٹاؤنز اورمیونسپل کمیٹیز کے چئیرمینز کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔جبکہ بلدیاتی کونسلز کے چیئرمینز کا الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے کرانےکی شق واپس لےلی گئی۔

Related Posts