مجھے 70ء کی دہائی میں دردانہ بٹ کے ساتھ پہلی بار اداکاری کاموقع ملا۔سیمی راحیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے 70ء کی دہائی میں دردانہ بٹ کے ساتھ پہلی بار اداکاری کاموقع ملا۔سیمی راحیل
مجھے 70ء کی دہائی میں دردانہ بٹ کے ساتھ پہلی بار اداکاری کاموقع ملا۔سیمی راحیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ مجھے 70ء کی دہائی میں پہلی بار دردانہ بٹ کے ہمراہ اداکاری کا موقع ملا جبکہ میں ان کی پرانی دوست ہونے کے ناطے اداکاری سے پہلے سے انہیں جانتی تھی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ 70ء کی دہائی میں پی ٹی وی کے لاہور اسٹیشن پر محمد نثار حسین کے ڈرامہ سیریل آغوشِ وداع کیلئے مجھے اداکاری کرنا تھی جسے اشفاق احمد مرحوم نے تحریر کیا۔

اپنے پیغام میں سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ یہ وہ پہلا موقع تھا جب میں نے پہلی بار دردانہ بٹ کے ساتھ کام کیا۔ وہ ایک زندگی سے عظیم، شریف النفس خاتون تھیں جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پورے ٹاؤن کی سیر کرتیں جنہیں ہر کوئی جانتا تھا۔

سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے مزید کہا کہ آنجہانی دردانہ بٹ نے لاہور کے کینیارڈ کالج سے تعلیم حاصل کی اور میں پرانی دوست ہونے کے ناطے انہیں جانتی تھی۔ صلاحیتوں سے مالامال دردانہ بٹ نے لازوال اداکاری کی جن کی عاجزی و انکساری بے مثال تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official)

اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ آنجہانی فنکارہ کی کی حسِ مزاح بہت اچھی تھی اور وہ بہت ہنسا کرتی تھیں۔ انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ دردانہ بٹ، پہلے بھی لوگ آپ سے محبت کرتے تھے اور اب بھی آپ کو عزت و محبت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 21ویں برسی، نازیہ حسن کو شوہر نے زہر دیا تھا۔زوہیب حسن کا الزام

Related Posts