قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے میری خواہش ہے کہ وہ خوش قسمت ثابت ہو جبکہ قومی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی سرزمین پر جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 اگست کو تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان جارحانہ ذہن بنا کر جائے گا۔ دفاعی صورتحال میں بھی جارحانہ پن نظر آئے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ہمیں یہ علم نہیں کہ انگلینڈ کے خلاف نسیم شاہ یا شاہین آفریدی میں سے کس کا انتخاب کیا جائے گا، تاہم  پاکستانی کھلاڑی  ویسٹ انڈیز سے بہتر کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو انگلینڈ کو بڑا ٹف ٹائم دے گی۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو ہرائے لیکن اگر ایسا نہ بھی ہوا تو ہم قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت جاری رکھیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے موجودہ ٹیم سے انوکھی فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹ ٹیم کے کورونا  ٹیسٹ منفی مگر دماغ مثبت چاہئیں۔

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے مثبت دماغ اِس لیے چاہئے کیونکہ پاکستان کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیسٹ منفی اور دماغ مثبت چاہئیں۔شعیب اختر کی انوکھی فرمائش

Related Posts