قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ منفی اور دماغ مثبت چاہئیں۔شعیب اختر کی انوکھی فرمائش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ منفی اور دماغ مثبت چاہئیں۔شعیب اختر کی انوکھی فرمائش
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ منفی اور دماغ مثبت چاہئیں۔شعیب اختر کی انوکھی فرمائش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے موجودہ ٹیم سے انوکھی فرمائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ منفی مگر دماغ مثبت چاہئیں۔

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے مثبت دماغ اِس لیے چاہئے کیونکہ پاکستان کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ پہنچے ہوئے 19 پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ اور ری ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے حوالے کیا گیا۔

دُنیا کے تیز ترین سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ وورسٹر شائر میرا کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں پاکستانی کھلاڑیوں کو رکھا گیا۔ کچھ روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد کھلاڑی آگے جا سکیں گے۔

سابق قومی کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ کچھ لوگ سوچ رہے ہیں یہ کچھ روز کیسے گزریں گے؟ ہم برصغیر کے لوگوں کو روٹی کھانے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ روٹی نہ کھائیں تو پیٹ نہیں بھرتا۔

شعیب اختر نے کہا کہ 14 روز قومی کھلاڑیوں کیلئے مشکل ہوں گے۔ وہاں اچھا کھانا کھانا پڑے گا۔ ٹیبل ٹینس کھیلیں، ریسٹ کریں، جو کچھ بھی کریں، 14 روز گزارنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ گئی ہوئی ٹیم کیلئے افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے پاس کوئی پریکٹس میچ نہیں ہے جہاں شاداب اور یاسر جیسے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو چیک کیا جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی ایکسپریس کو قانونی نوٹس ، شعیب اختر طیش میں آگئے

Related Posts