فلم کی شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم کی شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی
فلم کی شوٹنگ کے دوران شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا نام اور مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران ٹانگ کی انجری کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز وہ دوران چوٹنگ شدید زخمی ہوئیں اور ٹانگ کی انجری کا شکار ہوگئیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ نے وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں ان کی ٹانگ پر بظاہر پلاسٹر لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

شلپا نے لکھا کہ’زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔

مزید پڑھیں:خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے پر ثنا خان کا اظہارِِ تشکر

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبر سامنے آنے پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts