خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے پر ثنا خان کا اظہارِِ تشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثنا خان نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی خبر پر ردعمل کا اظہار کردیا
ثنا خان نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی خبر پر ردعمل کا اظہار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں سابقہ اداکارہ ثنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ’کل میں نے ایک بہت بڑی خبر سنی کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، اب ہم کسوہ کو ہاتھ لگا سکتے ہیں اور اُسے چوم بھی سکتے ہیں۔

اُن کی اس ویڈیو پر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعی میں یہ مسلمانوں کیلئے بہت بڑی خبر ہے۔

خیال رہے کہ ثنا خان اور اُن کے شوہر مفتی انس سال 2022 میں حج کی ادائیگی کیلئے خانہ کعبہ تشریف لے گئے تھے۔

ثنا خان ایک مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا تھا اور ایک باعمل مسلمان بن گئیں۔

Related Posts