مولانا فضل الرحمٰن نے ٹاپ گیئر لگالیا، شیخ رشید کا دلچسپ بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سانق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ٹاپ گیئر لگا لیا، جو فل موشن میں ہیں، مجھے وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر کیس بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام صرف 2 ماہ کا انتظار کر لیں، مولانا نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔ میں نے بلاول بھٹو کے متعلق غلیظ زبان استعمال نہیں کی۔ بلورانی کہنے پر سزا بنتی ہے تو دے ڈالیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کے متعلق بات نہیں کروں گا، نواز شریف حکومت روٹیاں اورنالے چیک کرنے کیلئے بنی۔ عوام 2 ماہ کا انتظار کرلیں۔ میں صرف 2 ماہ کیلئے سیاست سے دور ہوا ہوں۔ اس عرصے کے بعد سیاست کی کروٹ دیکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سابق وزیراعظم عمران خان سے تعلق تھا بھی اور ہے بھی، حکومت سے اپیل ہے کہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیر دے۔ مجھ پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بلو رانی کہنے پر کیس بنادیا گیا ہے۔ اگر اس پر بھی سزا بنتی ہے تو دے سکتے ہیں۔

Related Posts