رمضان کے مہینے میں عوام کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرینگے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان کے مہینے میں عوام کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرینگے۔وزیر اعظم
رمضان کے مہینے میں عوام کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرینگے۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور موڑ تا ائیرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ رمضان کے مہینے میں عوام کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور موڑ سے اسلام آباد ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اور ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں معاونت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ، وزیر اعظم نے افتتاح کردیا

میٹرو بس کے متعلق اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  یہ منصوبہ 4 سال تک تعطل کا شکار رہا۔ 2018ء میں اسے آپریشنل ہوجانا چاہئے تھا۔ ملک کے قرضوں پر سود کی ادائیگی قومی آمدن سے کی جاتی ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ نواز شریف کے دور میں شروع ہوا اور بدقسمتی سے حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہوا۔ پی ٹی آئی دور سے دفاعی اخراجات بھی قرض سے کیے جانے لگے۔

وزیر اعظم نے قرض سے اخراجات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گمبھیر صورتحال ہے اور جو قومی ترقی و خوشحالی کے منصوبے ہیں جس میں پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتال یا جامعات شامل ہیں، ان کی بنیاد بھی قرضوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا تحفہ اسلام آباد کے شہریوں کو نواز شریف نے 2017ء میں دیا۔ 16 ارب کے منصوبے کو کاٹ پیٹ کر 12 ارب پر لایا گیا۔ اگر اس پر 10 فیصد سود لگایا جائے تو وہ 1 ارب 20کروڑ روپے بنتا ہے۔

سود کے متعلق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر سود 5 فیصد لیا جائے تو 65 سے 67 کروڑ ہوگا۔ ملک کی معیشت مفلوک الحال ہوچکی ہے۔ حکومت اربوں تو چھوڑئیے، 100 روپے کا بھی نقصان برداشت نہیں کرسکتی۔ 

Related Posts