پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ، وزیر اعظم نے افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ، وزیر اعظم آج افتتاح کرینگے
پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ، وزیر اعظم آج افتتاح کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی اسلام آباد کے باسیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس چلانے کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے میٹرو بس سروس پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلائی جائے گی۔ موجودہ حکومت کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کو ایک ہفتے میں مکمل کروایا۔ توسیعی منصوبے پر 16 ارب لاگت آئی جس کا افتتاح کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میٹروبس منصوبہ التوا کا شکار، وزیراعظم کا انکوائری کاحکم

عمران خان دورِ حکومت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 2018ء تک میٹرو بس منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث منصوبے میں 4 سال کی طویل تاخیر ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ وزیر اعظم صبح 7 بجے زیرِ التواء بس منصوبے کے دورے کیلئے جا پہنچے۔

میٹرو بس منصوبے کے دورے کے موقعے پر 4 روز قبل متعلقہ افسران نے وزیر اعظم شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے، اس لیے انکوائری کی جائے گی۔ 

وزیر اعظم نے سوال کیا کہ میٹرو بس منصوبہ کیوں التوا کاشکار ہے؟ اس منصوبے کے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔میٹرو بس منصوبے پر 16 ارب خرچ ہوچکے۔ عوام کا خیال کریں۔ منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔ 

Related Posts