سرحد پار سے دھمکیاں، عدالت کا عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عدالت نے سرحد پار سے دھمکیاں ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر سمیت دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس کے دوران وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب کی نقل وصول کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کے جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا اور عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جیل کی سکیورٹی کا جائزہ لیتی رہی ہے، اگر حروری ہو تو سکیورٹی بڑھا دیں۔ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع بھی کرسکتا ہے۔

ہائیکورٹ کے ریمارکس پر درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی سکیورٹی بڑھائی جانی چاہئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو خطرات کے پیشِ نظر انتظامات کا کہہ چکی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے، اس کی حفاظت کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ سنجیدہ لیں۔ ایجنسیوں کو پتہ ہے کہ کون کہاں سے آرہا ہے اور کب حملہ کررہا ہے، اتنی اچھی ایجنسیاں ہیں، بہت اچھی بات ہے۔ وفاق جان نہیں چھڑا سکتا، باہر سے حملے کا خطرہ تو وفاقی حکومت ہی دیکھے گی۔

عدالت نے عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست مناسب احکامات دے کر نمٹا دی۔ جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی لیگل ٹیم صحیح جگہ جا کر درخواست دے۔ ہمیں قانون کے مطابق معاملات دیکھنے ہوتے ہیں۔ آپ تو کہہ دیں گے کہ عمران خان کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کریں۔

Related Posts