جشن آزادی کے موقع پر شائستہ لودھی کا عوام کیلئے مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جشن آزادی کے موقع پر شائستہ لودھی کا عوام کیلئے مشورہ
جشن آزادی کے موقع پر شائستہ لودھی کا عوام کیلئے مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے جشن آزادی کے موقع پر عوام کو مشورہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم چھوٹی چیزیں تبدیل کرلیں تو بڑی تبدیلی بھی آجائے گی۔

معروف میزبان نے کہا کہ پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ہم چھوٹے چھوٹے کام کرنا شروع کریں تو بڑے کام بھی ہوہی جائیں گے۔

انسٹاگرام پر شائستہ لودھی نے اپنی وڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم سالگرہ اور دیگر خاص مواقع پر یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں ہمارے پیارے کیا تحفہ دیں گے۔ آپ نے 14 اگست کو پاکستان کو کیا دینے کا سوچا ہے؟

شائستہ لودھی نے کہا کہ 14 اگست کے موقع پر ہم بڑی بڑی باتیں اور دعوے کرتے ہیں، اگر ہم بہت ہی چھوٹے چھوٹے کاموں اور زندگی گزارنے کے انداز میں تھوڑی سی تبدیلی کرلیں تو اس سے بڑی اچھی بات کوئی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم باہر پڑے کچرے کو سمیٹ لیں تو آپ کے بچے اور دوسرے لوگ بھی اس عادت کو اپنائیں گے۔اگر ہم اپنی گلی محلے میں پھرنے والے جانوروں کا خیال کرلیں، گاڑی میں بیٹھ کر باہر کچرا نہ پھینکیں تو اچھی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پودا نہیں لگاتے تو کم ازکم اپنے گھر اور محلوں میں لگے درختوں کو سوکھنے نہ دیں، اگر ہم 2، 3 یا 4 چیزیں تبدیل کرلیں تو بڑی تبدیلی بھی آجائے گی۔ چلیے چھوٹے چھوٹے کاموں سے شروع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:فواد خان کی ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز

شائستہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں پودے بھی لگانے چاہئیں، کراچی کے موسم کو دیکھیے، بلوچستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھیے، اس وقت ہمیں ماحول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts