شاہد خاقان کو اپنے خلاف چارج شیٹ پر جواب دینا پڑے گا، شہزاد اکبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ایما پر 20 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی معاملے پر انکوائری کمیشن بنایا گیا اور کم مدت میں رپورٹ بنی اور عوام کے سامنے بھی پیش کی گئی، ماضی میں ایسا کون سا کمیشن بنا ہے جس میں وزرا پیش ہوئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رپورٹ سے متعلق جو کہا میں ثابت کروں گا کہ وہ جھوٹ ہے، شاہد خاقان نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیشن میں نالائق لوگ بیٹھے ہیں،لیکن مجھے تو لگتا ہے ملک میں صرف شاہد خاقان لائق ہیں جو اپنے مالک کے ساتھ وفادارہیں، اگر وہ کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیتے تو یہ باتیں نہیں کرتے۔انہیں حقائق جاننے کی ضرورت ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2017-18ء میں ملک میں وافر مقدار میں گنے کی پیداوار ہوئی اور وافر مقدار میں چینی موجود تھی، سابق وزیر اعظم نے 24 گھنٹوں کے دوران 20 ارب روپے کی سبسڈی دے کر ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔

شاہد خاقان نے سلمان شہباز کے ایما پر 24 گھنٹے کے نوٹس پر 20 ارب روپے کی سبسڈی دے کر ملک کے خزانے کو نقصان پہنچایا، جب ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تو اس وقت بھی عالمی منڈی میں قیمت زیادہ تھی، 2017-18ء میں پروکیور کیا گیا آدھا گنا ظاہر ہی نہیں کیا گیا، شاہد خاقان کمیشن کے سامنے نہ کوئی جواب نہ کوئی دستاویز دے سکے، شاہد خاقان کو اپنے خلاف چارج شیٹ پر جواب دینا پڑے گا۔

Related Posts