شاہد آفریدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے
شاہد آفریدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کئی دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے، آج انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ خود اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اب میں اپنے بچوں کے ساتھ ٹائم گزار سکتا ہوں اور بہت خوش ہوں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1278658493352865793

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں کہ اس دوران انہوں نے مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھا، آخر میں انہوں نے سب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈ شاہد آفریدی گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث وہ اپنی فیملی سے دور تھے۔

Related Posts