ہمارے سیکڑوں کارکنان گرفتار ہوئے، خوف کا بت ٹوٹ گیا۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نائب چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے تاہم حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے۔ میڈیا بند کرنے سے حقائق دب نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان زمان پارک سے پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر امید ہے۔ آئین کے اعتبار سے الیکشن کی تاریخ واضح ہے، حکومت کا بنایا گیا بہانہ کمزور ہے کہ الیکشن کیلئے وسائل نہیں۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کے پاس پی ایس ایل کی سکیورٹی اور عمران خان کی پیشی پر تعیناتی کیلئے تو سکیورٹی ہے، انتخابات کیلئے نہیں۔ امید کرتے ہیں عدلیہ آئین کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ پی ٹی آئی عدلیہ کے ساتھ ہے۔

نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے 2000 کے قریب کارکنان پنجاب میں گرفتار ہوئے۔ خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے۔ جنرل باجوہ انٹرویو کا انکار کرچکے۔ اس لیے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ہم مذاکرات سے نہیں کتراتے۔ مل بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

Related Posts