نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
Shah-Mehmood-Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مختلف عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں  وزیر خارجہ شاہ مغحمود قریشی کی سینٹ و نسینٹ اینڈ گرینیڈائس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر گزشتہ کئی دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، 5 اگست سے لاکھوں کشمیری بدترین کرفیو، تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات ہوئی،  ملاقات میں  دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے مابین جلد ملاقات ہو گی۔

علاوہ ازیں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دولت مشترکہ اور پاکستان کی ترجیحات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری جنرل نے کامن ویلتھ اہداف کے حصول میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں کا دیرپا معاشی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts