اداکار شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ضرار‘  کا ٹریلر جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ضرار‘  کا ٹریلر جاری
اداکار شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ضرار‘  کا ٹریلر جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ضرار‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم میں شان شاہد کے علاوہ کرن ملک، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے، اس فلم  کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی کہانی شان نے خود لکھی ہے اور اس کے ڈائیریکٹر بھی وہی ہیں۔

فلم کا ٹریلر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شان شاہد انٹرسروسز انٹیلی جنس سے وابستہ ہیں جو جنگ  زدہ دنیا میں امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اپنے  وطن کے لئے بے خوف ہو کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فرحان سعید، عروہ حسین کے ساتھ ڈرامے میں کام کرینگے یا نہیں؟ جانئے

خیال رہے کہ شان شاہد کی اس فلم پر کئی سالوں سے کام جاری  تھا اور شائقین بھی اس کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے، تاہم اب فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا  ہے کہ یہ ایکشن اور  تھرل سے بھرپور فلم ہوگی۔

فلم کی ریلیز کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے تاہم ایسی امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جلد ہی سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Posts