اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamic university rape case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی پولیس نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹل میں نوجوان طالب علم کے ساتھ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی طرف سے اجتماعی زیادتی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ چھ روز بعد درج کرکرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل سیکورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے بنوں پہنچ گئی ہے۔

مدعی مقدمہ شوکت محمود عباسی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں بطور ایڈیشنل سیکورٹی سپروائزر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں تعینات ہوں۔ 18 جون 2021ء کی صبح تقریباً چار بجے ایک لڑکا جس کا نام بعد میں محمد عمر عمیر معلوم ہوا جسے یونیورسٹی ہاسٹل میں یونیورسٹی طالب علم ابراہیم لے کر آیا اور اس کے بعد اپنے ساتھی محمود عرف مومو کو بلا کر عمیر سے پہلے رقم کے لین دین کی بابت گفت و شنید کی اور عمیر کے بتانے پر معلوم ہوا کہ ان دونوں طلباء نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

جب صبح عمیر ہاسٹل کے کمرے سے باہر نکلا تو سیکورٹی سٹاف نے اجنبی لڑکے کی شناخت چاہی۔ عمیر نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی تک خود آیا اور ابراہیم نامی طالب علم اسے اپنے موٹر سائیکل پر ہاسٹل تک لے کر آیا اور پھر دونوں نے زیادتی کی۔

درخواست میں ملزمان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کا میڈیکل وقوعہ کے روز ہی مقامی ہسپتال سے کرا لیا گیا تھا۔ اسی روز ہی متاثرہ طالب علم نے کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا۔

پولیس نے واقعہ کا روزنامچہ درج کرلیا اور چھ روز بعد 24 جون 2021ء کو مقدمہ نمبر 284/21 بجرم 377/34 درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے تفتیشی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے اس وقت بنوں میں موجود ہے۔

Related Posts