ٹیسٹ سیریز: سینئر سری لنکن کھلاڑی بھی دورہ پاکستان پر رضامند ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

senior sri lankan cricketers
سینئر سری لنکن کھلاڑی بھی دورہ پاکستان پر رضامند ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینئر سری لنکن کھلاڑی بھی دورہ پاکستان پر رضامند ہو گئے ہیں، محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان آنے والی سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملوں کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان میں ایک بھی ٹیسٹ میچ کا انعقاد نہ ہو سکا اور نتیجتاً قومی ٹیم کو اپنے تمام ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات یا دیگر مقامات پر کھیلنے پڑے۔

حال ہی میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان آنے والی سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

محدود اوورز کی سیریز کیلئے 10 اہم اور سینئر سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سری لنکن نے نوجوان اور قدرے ناتجربہ کار ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا تاہم کامیاب دورے کے بعد مذکورہ کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی اور ماحول کو کھیل کیلئے شاندار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

ایسا لگتا ہے سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بہت اچھی خبریں دی ہیں جس کے بعد ٹیسٹ میچز کے لیے اہم اور سینئر کھلاڑی بھی پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے دو آفیشلز نے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے جس کے بعد دورے کے امکانت مزید بڑھ گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان جانے سے انکار کرنے والے سینئر کھلاڑیوں نے بھی ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

Related Posts