قیادت کا دباؤ ڈال کرہم بابراعظم کے کیرئیر سے کھیلنے جا رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے بلے باز بابراعظم کے کیرئیر سے کھیلنے جا رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں آسڑیلیا میں پاکستان کی بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے والی ٹیموں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا، لگتا ہے کہ مصباح الحق کو یہ سب یاد نہیں، حیران ہوں کہ مصباح خود بطور کپتان دو سال قبل آسڑیلیا میں تین ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ایسے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر انہیں ترس آرہا ہے، وہ ہمارا ایک اہم بلے باز ہے، اور ہم قیادت کا بوجھ ڈال کر اس کے کیرئیر سے کھیلنے جارہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ مصباح الحق کے فیصلوں میں جھول نمایاں طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازاورفخرکی بات ہے،اظہر علی

خدشہ ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور موسی خان کو آسڑیلیا کی سخت کنڈیشن میں بناء کسی منصوبہ بندی کے جھونکا جارہا ہے۔سینٹر فیصل جاوید جو 2007 اور 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بطور ریڈیو کمنٹیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آسڑیلیا کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ابھی سری لنکا کی سیریز کے زخم تازہ ہیں، ایسے میں آسڑیلیا میں ٹیم پاکستان کی جانے سے قبل ہی مشکلات عیاں ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو مصباح الحق کا نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی دونوں کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کو ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں کے نام پر ان تجربے کار کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنا خسارے کا سودا ہوگا۔

Related Posts