قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازاورفخرکی بات ہے،اظہر علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azhar Ali press
قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازاورفخرکی بات ہے،اظہر علی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کو لیڈ کرنا اعزازکی بات ہے ، ٹیم کی کپتانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ اور چیئرمین احسان مانی کی طرف سے مکمل اعتماد حاصل ہےمجھے کہاگیا ہے کہ ٹیم سلیکشن میں میری رائے شامل ہو گی،کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، اتنا وقت ہے کہ اپنی کارکردگی دکھا سکوں۔

اظہرعلی کا کہناتھا کہ اگلے چار پانچ سال میرے لیے بہت اہم ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچز ہم سے اوپر والی ٹیموں کے ساتھ ہیں، جیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی کوشش بھی کروں گا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کے لیے بہترین خدمات ہیں اور انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہےوہ بہترین کام کر رہے تھے لیکن فیصلہ پی سی بی کا ہے، میں ذہنی طور پر کپتانی کے لیے تیار تھا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تاہم آسٹریلیا میں ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی، ہار کا خوف نکال کر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں ٹیم کو میری ضرورت ہو گی اس نمبر پر کھیلوں گا، کپتانی شارٹ ٹرم نہیں، اتنا وقت ہے کہ اپنی کارکردگی دکھا سکوں۔
اظہر علی نے کہا کہ کہ ہمارا ٹارگٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر سے اوپر جانا ہے، وقت کیساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اورمیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے آپ مجھے بدلا ہوا دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض اچھے باؤلر ہیں لیکن اب وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے دستیاب نہیں، اس سے فرق ضرور پڑے گا جبکہ رینکنگ میں بہتری کا ٹارگٹ اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک ہم ایشین کنڈیشنز سے باہر جیتنا شروع نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےسرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے تجربہ کار بلے باز اظہر علی کو قیادت سونپ دی ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بھی نوجوان بلے باز بابراعظم کے سپرد کر دی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے اظہر علی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ، ‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سیزن 20-2019 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ بابر اعظم کو آئندہ برس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کااپنے بیان میں کہناتھا کہ ‏پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

Related Posts