مرینہ خان، محمد احمد اور دانیال افضل کی مختصر فلم مسٹر اینڈ مسز عبداللہ ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SeePrime releases an engrossing short film ‘Mr & Mrs Abdullah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مرینہ خان، سید محمد احمد اور دانیال افضل کی ایک اور دلچسپ مختصر فلم مسٹر اینڈ مسز عبداللہ ریلیزکردی گئی۔

مسٹر اینڈ مسز عبداللہ کی کہانی ایک خوش باش شادی شدہ عمر رسیدہ جوڑے بانو اور عبداللہ اور ان کے بیٹے حارث کی داستان ہے جو اب ان کے ساتھ نہیں رہتا۔ عبداللہ کی بیماری پر کافی پیسہ خرچ ہورہا ہے جب کہ اس کا بیٹا پیسے منگوانے کیلئے باربار اصرارکررہا ہے مگر عبداللہ انکار کردیتاہے اور حارث کو کہتا ہے کہ وہ گھر آئے اور اپنے والدین کی دیکھ بھال کرے۔

عبداللہ اپنے خاندان کا بہت خیال رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے جانے کے بعد بھی کوئی ان کی اسی طرح دیکھ بھال کرنے والا ہو۔

ایگزیکٹیوپروڈیوسر اور سی پرائم کی پس پردہ شخصیت سیمیں نوید اس فلم کے بارے میں کہتی ہیں،”مسٹر اینڈ مسز عبداللہ”کی کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی کتنی کمزور اور نازک ہوتی ہے۔”انہوں نے مزید کہا،”یہ ایک جذباتی اورپُراثرکہانی ہے اور اس کی تیاری میں جو سخت محنت اور کوششیں کی گئی ہیں، ان کی بناء پر یہ ایک بہت ہی خاص فلم بنی ہے۔

مزید پڑھیں:”دم مستم“کا ٹریلر لانچ: امر خان کی سرخ ساڑھی کے چرچے

مسٹر اینڈ مسز عبداللہ کی اس دلکش کہانی سید محمد احمد نے لکھی ہے اور اس کے معاون پروڈیوسرز علی حسین اور محب بخاری ہیں جب کہ فیض نے ہدایات دی ہیں اوراس شعبہ کی منفرد شخصیت سیمیں نوید نے اس کو بڑی مہارت سے پروڈیوس کیا ہے۔مسٹر اینڈ مسز عبداللہ ناظرین کیلئے سی پرائم کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔

Related Posts