پرینیتی چوپڑا کی شادی میں ثانیہ مرزا کے جلوے دیکھئے دلکش تصاویر میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نہ صرف ٹینس کے میدان میں شہرت ہے، بلکہ ان کے اسٹائلش لباس بھی ان کی شخصیت کا خاصا ہیں۔

ٹینس اسٹار نے رواں ہفتے مشہور بھارتی اداکارا پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کی۔

شادی کی تقریبات میں ثانیہ مرزا کے ان شاندار ملبوسات نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے۔

اداکارہ کی مہندی کی تقریب میں ثانیہ مرزا نے حسین و دلکش پھولوں کا شرارا زیب تن کیا، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا۔

یہ خوبصورت شرارا ثانیہ مرزا کے فیشن سینس اور ثقافتی ورثے کی بہترین عکاسی کر رہا ہے۔

ان کا یہ پھولدار لباس دو ٹکڑوں پر مشتمل تھا، جس میں مختصر لمبائی والا کرتا اور شرارا شامل تھا۔

اس حسین شرارے کے ساتھ انہوں نے نیٹ کا گلابی ڈوپٹہ لیا، جس نے ان کے اس لُک کو مزید کشش بخشی۔ اداکارہ کی استقبالیہ تقریب کے لیے ٹینس اسٹار نے ایوری(ivory) لہنگا چولی کا انتخاب کیا، ان کا یہ لباس بھارتی ثقافت کی عکاسی کر رہا ہے۔

لہنگے میں پیچیدہ کڑھائی اور نازک سیکوئن کا کام بنا ہوا تھا، جس نے ان کے اس لباس میں مزید گلیمر کا اضافہ کیا۔

دونوں تقریبات میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نہ صرف ملبوسات بلکہ زیورات کا انتخاب بھی بے مثال تھا۔

Related Posts