حرم شریف سے آئمہ بیگ کی خوبصورت تصویریں دیکھئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے مسجدالحرام میں لی گئی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے والد کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے والد کے ہمراہ رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران یہ سعادت حاصل کی ہے، گلوکارہ نے عمرہ ادائیگی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر کے متعلق اپنے خوبصورت تجربات اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

گلوکارہ نے عمرہ ادائیگی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر کو ایک ہی وقت میں خوفناک، خوبصورت اور گھبراہٹ کا احساس قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس رمضان میں تاحال پاکستان کی متعدد معروف شخصیات نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جس میں کرکٹرز بابر اعظم، نسیم شاہ، افتخار اور دیگر کرکٹرز سمیت شوبز کے ستارے بھی شامل ہیں۔

Related Posts