ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے غریب سیکورٹی گارڈ کی آنکھ ضائع ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man blind
man blind

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سیکورٹی گارڈ سید اطہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے غریب سیکورٹی گارڈ کی آنکھ ضائع ہوئی جس کے باعث ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

غریب سیکورٹی گارڈ سید اطہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں واقع الشفاء ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے میری آنکھ ضائع ہوگئی، ان کاکہناتھا کہ میری آنکھ میں کالا موتیا تھا جس کا آپریشن کرانے کے لیے میں راولپنڈی الشفاء ہاسپٹل گیا۔

سیکورٹی گارڈ کا کہناتھا کہ ڈاکٹروں کی جلد بازی اور لاپرواہی کی وجہ سے میری آنکھ کا پردہ شدید متاثر ہوا میں نے جب آنکھ کی بینائی نہ ہونے کی ڈاکٹروں سے شکایت کی تو انہوں نے اپنی نااہلی چھپانے کےلئے میرے مزید 4 آپریشن کرڈالے۔

انہوں نے کہا کہ میری بائیں آنکھ ضائع ہو چکی تھی ، اس سلسلے میں جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اور مجھے ٹرخا دیااور آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کی وجہ سے مجھے نوکری سےبھی نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ویمن پولیس کی کارروائی: چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ گرفتار

ان کاکہناتھا کہ میں بے روز گار ہو گیا میرے چھوٹے بچوں کے علاوہ میرے والدین بھی میرے زیرِ کفالت ہیں اب میں اور پورا خاندان فاقوں پر مجبور ہے میری کسی بھی جگہ شنوائی نہ ہوئی۔

ان کاکہناتھا کہ میں نے محکمہ صحت کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بھی اپیل کی کہ مجھے انصاف دلایا جائے لیکن تاحال میں انصاف کا منتظر ہوں اب تو میری زندگی میرے لیے ہی بوجھ بن چکی ہے۔

سیکورٹی گارڈ نے کہاکہ حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہیں ہیں اور غریبوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں کیا یہی تبدیلی ہے اسی کےلئے ہم نے ووٹ دیئے تھے۔

Related Posts