اسلام آباد ویمن پولیس کی کارروائی: چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ویمن پولیس کی کارروائی: چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ گرفتار
اسلام آباد ویمن پولیس کی کارروائی: چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔

تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی کے دوران  ملزمہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 32 تولے کے زیورات برآمد کیے۔  گھریلو ملازمہ پر الزام ہے کہ وہ چوری کرنے کے بعد فرار ہو گئی تھی۔

خدیجہ نامی  ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ویمن پولیس نے  گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر 32 تولے سونا جس میں چوڑیاں، انگوٹھیاں، بالیا اور ہار کا ایک مکمل سیٹ برآمد کر لیا۔

برآمد کیے گئے طلائی زیورات کی مالیت 28 لاکھ 80 ہزار روپے ہے جس پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی سٹی زون کی ہدایت پر ایس ایچ او کی سربراہی میں کارروائی کرنے والی ویمن ٹیم کو آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی نے نقد اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شکیل بٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سی آئی اے پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کی نشاندہی پر واہ کینٹ میں ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شہید

Related Posts