سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردوں کا سرغنہ احسان اللہ سنڑے 3ساتھیوں سمیت ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2مطلوب دہشتگردہلاک، ایک زندہ گرفتار
شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2مطلوب دہشتگردہلاک، ایک زندہ گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی، دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق احسان اللہ سنڑے کے خلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ احسان اللہ سنڑے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ ان دہشتگردی کارروائیوں میں لیفٹنینٹ ناصر کیپٹن صبیح اور جوان شہید ہوئے۔ یہ دہشتگرد خفیہ معلومات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

Related Posts