صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ نے جواب جمع کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC summons CEC, attorney general in local bodies election issue

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کوبدنیتی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں قائم کرنے کا الزام عائد کردیا۔

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت ہوئی، کارروائی کے دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریفرنس میں بدنیتی کے حوالے سے وضاحت طلب کی۔

اس سے قبل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے حکومت کی نمائندگی کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

فروغ نسیم پر اعتراض کے جواب میں جسٹس عمر عطاء بندیال نے غیر ضروری باتوں میں وقت ضائع کرنے پر منیر اے ملک کو وارننگ بھی دی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف دائر صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ایک نئے تحریری جواب میں وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایڈووکیٹ منیر اے ملک کے ذریعہ عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب نے اس بات کی نشاندہی کی کہ متعدد شخصیات نے غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعہ بیرون ملک اپنے اثاثے چھپا رکھے ہیں اور ان میں وزیراعظم عمران خاں بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:عمران خان شہباز شریف سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ اور بچوں نے کبھی بھی بیرون ملک اثاثوں کو چھپایا نہیں تھا اور ان کی جائیدادیں ان کے اپنے نام پر خریدی گئیں۔

Related Posts