سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں 24اکتوبر کو طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں 24اکتوبر کو طلب
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں 24اکتوبر کو طلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمۂ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو مختلف الزامات کی انکوائری کیلئے 24 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے گلشنِ اقبال ٹاؤن کے افسران کو کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنانے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اینٹی کرپشن میں کئی دیگر افسران سے بھی سوالات پوچھے گئے اور انکوائریاں کی گئیں۔

شہرِ قائد میں ایس بی سی اے قواعد و ضوابط کے خلاف افسران کی موجودگی میں غیر قانونی تعمیرات ہوتی ہیں لیکن محکمۂ اینٹی کرپشن درجنوں انکوائریز میں سے کسی ایک افسر کو بھی سزا دلوانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

حالیہ انکوائری میں ڈائریکٹر گلشن اقبال سرفراز حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع شیخ، انسپکٹر سجاد سمیت دیگر کو 24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ دستاویزات کے ساتھ حاضر ہو کر تحقیقات میں تعاون کریں۔

سپریم کورٹ احکامات غیر قانونی تعمیرات میں ملوث جن افسران کو معطل کیا گیا تھا، وہ اب اپنے عہدوں پر سکون سےکام کر رہے ہیں جبکہ شہر کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کرنے کی پالیسی پر زور و شور سے عمل درآمد جاری ہے۔

ماضی میں کراچی پر صرف ایک ہی سیاسی جماعت کا اثر رسوخ قائم تھا جسے شہرِ قائد کی غیر قانونی تعمیرات کا الزام دیاجاتا تھا، تاہم آج بھی 60 گز کے پلاٹ پر 6 منزلہ اور 8 منزلہ عمارات کی تعمیر جاری ہے۔ عوام کی شکایات پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے ڈی اے میں ایک ہی ایم آر نمبر کے 2 اعلیٰ افسران موجود

Related Posts