فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ سے 3اہلکارجاں بحق، حملہ آوربھی ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

florida shooting
فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ، 3اہلکارجاں بحق ، حملہ آوربھی مارا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ریاست فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 نیول اہلکارجاں بحق ہوگئےجبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت محمد سعید الشامرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب کی فوج کا رکن ہے اور ایک طالب علم کے طور پر اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔

ایسکیمبیا کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا میں کوئی حملہ آور موجود نہیں ہے اور اسے ہلاک کردیا گیا ہے۔

مقامی شیرف کے دفتر نے حملے میں 12 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہینڈگن کا استعمال کیا،سعودی طالب علم کو کلاس روم میں حملے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اس حوالے سے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی شہری کے اس اقدام سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں جس کا تعلق سعودی ایئر فورس سے ہے جو فوجی تربیت کے لیے یہاں آیا ہوا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد نیول بیس کو بند کردیا گیا جبکہ جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔نیول بیس میں عمومی طور پر تقریباً 16 ہزار فوجی اہلکار اور 7 ہزار سے زائد عام شہری موجود ہوتے ہیں

فلائٹ سکواڈرن کا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا گڑھ ہے۔یہ امریکی بحریہ کے پائلٹس کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہے اور سے نیول ایوی ایشن کا گہوارہ کہا جاتا ہے،رواں ہفتے نیول بیس پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔

Related Posts